Live Updates

پی ٹی آئی کے قانونی ماہرین نے عمران خان کیخلاف الیکشن کمیشن میں دائرکردہ ریفرنس کا جواب تیار کر نا شروع کردیا

بدھ 5 اکتوبر 2016 18:34

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے قانونی ماہرین نے عمران خان کیخلاف الیکشن کمیشن میں دائرکردہ ریفرنس کا جواب تیار کر نا شروع کردیا ، اس حوالے سے ضروری دستاویزات بھی حاصل کر لی گئیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف ٹیکس چوری ، منی لانڈرنگ اور اثاثہ جات کو گوشواروں میں کم ظاہر کرنے جبکہ آف شور کمپنی کو تین سال چھپائے رکھنے کے حوالے سے ایک ریفرنس سپیکر قومی اسمبلی کوبھیجا تھا جسے آگے الیکشن کمیشن کو بھیج دیا گیا تھا۔

باخبر ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے اس ریفرنس کو انتہائی سنجیدگی سے لیا ہے اورعمران خان کا بھر پور دفاع کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔عمران خان پر الزام ہے کہ انہوں نے 1981ء سے لے کر 2015ء تک ٹیکس چوری، منی لانڈرنگ اور اثاثہ جات کو اپنے گوشواروں میں کم ظاہر کیا جبکہ آف شور کمپنی کو تین سال سے چھپائے رکھا۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف سپیکر قومی اسمبلی کے پاس تمام ثبوت اور تفصیلات کے ساتھ فائل کردا ریفرنس وزنی ہے جس میں عمران خان کے 1981ء سے لے کر 2015ء تک کے ٹیکس، منی لانڈرنگ اوراثاثہ جات کو اپنے گوشواروں میں کم ظاہر کرنا اور چھپایا گیا ہے۔

عمران خان نے 1983ء سے انگلینڈ میں دو لاکھ پاؤنڈ سے ایک فلیٹ خریدا اور انہوں نے سالانہ اپنی ایک لاکھ پاؤنڈ آمدن ظاہر کی جبکہ انہوں نے دو لاکھ پاؤنڈ کا فلیٹ کس طرح خرید لیا۔ 2016ء میں آف شور کمپنی میں پکڑے گئے ،اس آف شور کمپنی کو 1983ء سے کر لے 2016ء تک چھپائے رکھا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات