ترقی کا جو سفر ضلع کونسل میں شروع کیا ہے اس میں وقت کے ساتھ مزید بہتری آئے گی، سلمان عبداﷲ مراد

ضلع کونسل ممبر کی ہر تجویز کو عمل جامہ پہنایا جائے گا چاہے اس کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو ، چیئرمین ضلع کونسل کراچی

بدھ 5 اکتوبر 2016 18:22

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) چیئرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبد اﷲ مراد نے کہا کہ ترقی کا جو سفر ضلع کونسل میں شروع کیا ہے اس میں وقت کے ساتھ مزید بہتری آئے گی ضلع کونسل ممبر کی ہر تجویز کو عمل جامہ پہنایا جائے گا چاہے اس کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کونسل ممبر آغا طارق پٹھان ،محراب بلوچ ،عبدالوحد بلوچ کی یونین کونسلوں میں سیوریج لائن/ سٹرک کی تعمیر اور پینے کا صاف پانی کی لائن کے افتتاح کے موقع پر کیا ضلع کونسل کے اراکین عدنان آرائیں ،سردار اختر یوسف عارفانی ،میر عباس تالپور اور متعلقہ یونین کے چیئرمین اور وائس چیئرمین بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ایکسئین اظہر علی شاہ نے ترقیاتی اسکیموں کے حوالے سے بریفنگ دی چیئرمین سلمان عبد اﷲ مراد نے کہا کہ انتخابات ہونے تک ہم ایک دوسرے کے حریف تھے لیکن عوام کی فلاح وبہود کے لئے ہم سب ایک ہے ہمیں مل کر علاقے کو ترقی دینی ہے بعض علاقوں میں پانی کی تقسیم میں نا انصافی برتی گئی ہے جس کو فوری طور پر درست کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں خالی تختیاں لگانے نہیں آئے جس کام کا افتتاح کیا جائے گا اس کی تعمیر تک اسکو مکمل طور پر مانیٹر کیا جائے گا اب کوئی اس امید میں نہ رہے کہ ان کو ان کی مرضی کے مطابق کام کرنے دیا جائے گا بلکہ اب اہلیان ضلع کونسل کی خواہشات کے عین مطابق ترقیاتی جال بچھایا جائے گا کام کو خود مانیٹر کررہے ہیں اور افسران سے امید کرتا ہوں کہ وہ اپنی زندگی کے تمام تر تجربات ضلع کونسل کی بہتری میں لگائے گے پہلے جو ہوگیا وہ ہوگیا اب ایسا کرنے والوں کے لئے ضلع کونسل میں کوئی جگہ نہیں جنہوں نے ہمیں کامیاب کرایا ان کو کسی بھی طرح مایوس نہیں کیا جائے گا سالوں کی دھول کو صاف کرنے میں وقت لگتا ہے جس کو مرحلہ وار درست سمت میں لایا جارہا ہے وسائل سے زیادہ مسائل ہونے کے باوجود ترقیاتی سفر کو جدید انداز میں جاری رکھے گئے وہ وقت دور نہیں جب ضلع کونسل پورے پاکستان میں مثالی حیثیت اختیار کریگا ۔

متعلقہ عنوان :