انسداد دہشتگردی عدالت کا شیراز وحید کیخلاف کیس کا حتمی چالان پیش نہ کرنے پر اظہار برہمی ،سماعت 13اکتوبرتک ملتوی

بدھ 5 اکتوبر 2016 18:21

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) انسداد دہشتگردی عدالت نے رکن سندھ اسمبلی شیراز وحید کے خلاف کیس کا حتمی چالان پیش نہ کرنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے سماعت 13اکتوبرتک ملتوی کردی ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت میں رکن سندھ اسمبلی شیراز وحید کے خلاف غداری،جلاؤگھیراؤ سمیت دیگرمقدمات کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے تفتیشی افسرکی جانب سے کیس کا حتمی چالان پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا اور تفتیشی افسر کو کیس چالان پیش کرنے کی آخری مہلت دیتے ہوئے سماعت 13 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔آئندہ سماعت پر درخواست ضمانت کی بھی شنوائی ہوگی۔شیراز وحید کے خلاف بغاوت اور ملک دشمن تقاریر کی ترویج اور اشاعت کے الزام ہے۔

متعلقہ عنوان :