وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا لیڈی ولینگڈن ہسپتال میں لفٹ گرنے کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم

بدھ 5 اکتوبر 2016 18:16

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے لیڈی ولینگڈن ہسپتال میں لفٹ گرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مشیر صحت اور سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ لفٹ گرنے کے واقعہ کی تحقیقات کرکے غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے اور واقعہ میں زخمی ہونے والی 2 خواتین کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :