Live Updates

الیکشن کمیشن عمران خان اور جہانگیر ترین کیخلاف ریفرنس سماعت کیلئے مقرر نہ کر سکا

بدھ 5 اکتوبر 2016 18:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے بھیجے گئے ریفرنسز پر الیکشن کمیشن ایک ماہ گزرنے کے باوجود سماعت نہ کر سکا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطاب قاسپیکر ایاز صادق نے عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف ریفرنسز ستمبر کے پہلے ہفتے میں الیکشن کمیشن کو بجھوائے گئے تاہم بات آگے نہ بڑھ سکی ۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آئینی طور پر 6 دسمبر تک ریفرنسز سے متعلق فیصلہ کرنے کا پابند ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق آئین کے آرٹیکل ٹریسٹھ دو کے تحت بھیجے گئے ریفرنسز میں اسپیکر قومی اسمبلی نے رولنگ دے رکھی ہے ٗ عمران خان اور جہانگیر ترین کیخلاف نا اہلی کا سوال اٹھتا ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات