ٹرینوں کے اوقات تبدیل

Mohammad Ali IPA محمد علی بدھ 5 اکتوبر 2016 18:13

سرگودھا (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 اکتوبر۔2016ء) محکمہ ریلوے نے 15 اکتوبر سے نیا ٹائم ٹیبل جاری کردیا ہے جس کے مطابق سرگودھا سے چلنے والی 353 پسنجر ٹرین دن 11 بجے کی بجائے صبح 10:30 بجے سرگودھا سے لالہ موسیٰ کیلئے روانہ ہوا کریگی اسی طرح سرگودھا سے ملتان چلنے والی ساندل ایکسپریس کے ٹاٹا پور‘ ریاض آباد اور کوٹ عباس شہید کے سٹاپ ختم کردیئے گئے ہیں جبکہ متعدد ٹرینوں کے نئے سٹاپ جاری کئے گئے ہیں ریلوے ذرائع کے مطابق راولپنڈی سے براستہ لالہ موسی‘ٰ سرگودھا‘ فیصل آباد‘ کراچی جانیوالی پاکستان ایکسپریس ٹرین کو منڈی بہاؤالدین اور بھلوال میں ایک ایک منٹ کا سٹاپ دیئے جانے پر غور کیا جارہا ہے۔