بھارت کو شکست دینے والی کبڈی ٹیم کے ارکان کا سرگودھا میں شاندار استقبال

Mohammad Ali IPA محمد علی بدھ 5 اکتوبر 2016 18:11

سرگودھا(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 اکتوبر۔2016ء) پاکستان ایشین سٹائل کبڈی ٹیم ویت نام میں بھارت کوشکست دیکر وطن پہنچ گئی جس کا شاندار استقبال کیا گیا ۔اس ٹیم میں شامل دو نوجوان محمد عمران( پاک آرمی)،محمد ارسلان میتلہ (پاک ایئر فورس)جن کا تعلق سرگودھا کے نواحی چکوک 102شمالی اور 88شمالی سے ہے۔

گذشتہ روز ان کی سرگودھا آمد پر سرگودھا کے کبڈی کے نامور کھلاڑیوں اور سرگودھاڈسٹرکٹ اینڈ ڈویژن کبڈی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری حبیب الرحمٰن ڈوگراور دیگر عہدیداران جن میں اورنگزیب باجوہ، ملک فرحت عباس اعوان،ذوالفقار قریشی،افتخار باجوہ ،میاں فیاض احمد کلیار،اختر باجوہ،قیصر باجوہ،سلیم گھمن،رانا سجاد،دستگیر قریشی،افتخار باجوہ ،مہر احسان اللہ،مہر شارق،علی نواز جٹ،ہاشم گجر ،آصف جاوید ڈوگرانٹرنیشنل کھلاڑی،ارشد گل ،محمد عمر گجر،شوکت علی عرف ببلی گجر،یوسف گجر،محمد شریف قریشی،عبدالغفار گجرنے ان کا استقبال 85جھال پر کیا ۔

(جاری ہے)

جہاں علاقہ کی بہت بڑی تعداد موجود تھی ۔جنہوں نے کھلاڑیوں کو خوب داد دی اور ان کا شاندار استقبال کیا ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کھلاڑیوں اور عہدیداروں نے سرگودھا انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سیاسی و سماجی لوگوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ باقی علاقو ں میں جو کھلاڑی اپنے مقام پر گئے تو اہل علاقہ کی انتظامیہ ،سیاسی و سماجی لوگوں نے ان کا استقبال شاندار طریقے سے کیااورانہوں نے مزید کہاکہ سرگودھا انتظامیہ اور سیاسی وسماجی اور تاجر حضرات ان کھلاڑیوں کی حوصلہ افضائی کیلئے تقریبا ت کا انعقاد کریں اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افضائی کریں تا کہ یہ اور دیگر کھلاڑی مستقبل میں پاکستان کیلئے مزید اعزازات حاصل کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :