اوم پوری کے بعد نصیرالدین شاہ اورہیما مالنی بھی پاکستانی فنکاروں کے حق میں بول پڑے

بھارتی سیاستدان تو گرگٹ کی طرح رنگ بدلتے ہیں، حکومت عوام کا برین واش کررہی ہے ٗنصیر الدین شاہ بھارت کو پاکستان کے ساتھ دشمنی کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا ٗ مجھے تو پاکستان جاکر بہت فخر محسوس ہوتا ہے ٗ انٹرویو

بدھ 5 اکتوبر 2016 18:06

اوم پوری کے بعد نصیرالدین شاہ اورہیما مالنی بھی پاکستانی فنکاروں کے ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) بھارتی انتہاء پسندوں کی پاکستانی فنکاروں کو دھمکیوں اور پابندیوں کے بعد بی جے پی کی رہنما اوربالی ووڈ اداکارہ ہیما مالنی اور اداکار نصیر الدین شاہ بھی پاکستانی فنکاروں کے حق میں بول پڑے ہیں۔بھارتی اخبارکو انٹرویو میں نصیرالدین شاہ نے کہا کہ بھارتی سیاست دان تو گرگٹ کی طرح رنگ بدلتے ہیں، حکومت عوام کا برین واش کررہی ہے تاکہ وہ پاکستان کے خلاف ہوجائیں۔

(جاری ہے)

پاکستان میں کوئی بھی بھارتی فنکار جائے تو وہ اس کا احترام کرتے ہیں، بھارت کو پاکستان کے ساتھ دشمنی کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا جب کہ مجھے تو پاکستان جاکر بہت فخر محسوس ہوتا ہے دوسری جانب بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ اوربالی ووڈ کی ڈریم گرل ہیما مالنی سے جب پاک بھارت کشیدہ صورتحال میں پاکستانی فنکاروں کے بھارت میں کام کے حوالے پوچھا گیا تو انہوں نے کہاکہ میں اس قسم کے متنازع سوال کا جواب نہیں دینا چاہتی، ہم فنکار ہیں اور پاکستان سے جو لوگ یہاں پرفارم کرنے آتے ہیں وہ بھی فنکار ہی ہیں جن کی ہمیں قدر کرنی چاہیے ٗ میں پاکستان سے بھارت آنے والے فنکاروں کے کام کو سراہتی ہوں۔

متعلقہ عنوان :