باوقار قوم بننا ہے تو استاد کی عزت کی جائے‘ڈاکٹر حسین محی الدین
اساتذہ کے قومی دن پر پیغام، آج ایم ایس ایم کے یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرینگے اساتذہ نے موجودہ حکمرانوں کی پالیسیوں کے خلاف سب سے زیادہ مظاہرے کیے‘صدر منہاج القرآن
بدھ 5 اکتوبر 2016 18:06
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء ) تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین نے کہا ہے کہ باوقار قوم بننا ہے تو استاد کی عزت کی جائے، اساتذہ کو عزت و تکریم سے محروم کرنے والی قومیں جہالت، غربت کے گڑھے میں گر گئیں،پاکستان کے موجودہ مسائل اور بحرانوں کی ایک وجہ استاد کو عزت نہ دینا ہے،پاکستان کے استاد سلیوٹ کے مستحق ہیں جو تمام تر معاشی مسائل اور حکومتوں کی ناانصافیوں کے باجوود اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے ادا کررہے ہیں۔
وہ گزشتہ روز مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر چودھری عرفان یوسف کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کررہے تھے۔ایم ایس ایم کے وفد نے ڈاکٹر حسین محی الدین کو آج 6 اکتوبر کو منعقد ہونے والے 26 ویں یوم تاسیس میں بطور چیف گیسٹ شرکت کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کی۔(جاری ہے)
منہاج القرآن کے صدر آج 6 اکتوبر کو الحمرا ہال نمبر 1 میں ہونیوالی یوم تاسیس کی تقریب سے خصوصی خطاب کرینگے۔
ڈاکٹر حسین محی الدین نے کہا کہ استاد کے مقام اور مرتبے کو بحال کرنے کیلئے طلباء ، اساتذہ کے ساتھ ساتھ سوسائٹی کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ اس حوالے سے خود اساتذہ کو بھی سخت محنت کرنا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ افسوس اساتذہ نے موجودہ حکمرانوں کی پالیسیوں کے خلاف سب سے زیادہ مظاہرے کیے۔حکمران اپنی روش تبدیل کریں اور استاد کو اس کا جائز مقام دیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.