اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

بدھ 5 اکتوبر 2016 17:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور خیبر پختونخواہ کے ضلع سوات اورگردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس سے خوفزدہ ہو کر لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔

(جاری ہے)

میڈ یا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد اور سوات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی ریکٹر سکیل پر شدت 4.5ریکارڈ کی گئی ٗزلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مر کز کوہ ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ ٗ اس کی گہرائی 169کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :