وزیراعظم کی زبان پر کلبھوشن کا نام ہی نہیں آتا ٗبھارتی مداخلت پر حکومت کی خاموشی سمجھ نہیں آتی ٗاعتزاز احسن

بدھ 5 اکتوبر 2016 17:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) سینٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزازاحسن نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے اقوام متحدہ میں بھارتی جاسوس کلبھوشن کا نام بھی نہیں لیا، سمجھ نہیں آتی کہ حکومت پاکستان میں بھارتی مداخلت پر خاموش کیوں ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ کشمیر میں بھارتی مداخلت سے وزیراعظم بھی لاعلم ہیں کیونکہ انہوں نے اقوام متحدہ میں بھارتی جاسوس کلبھوشن کا نام بھی نہیں لیا۔ انہوں نے کہاکہ اگر بھارت کے ہاتھ پاکستانی جاسوس لگ جائے تو وہ ڈھنڈورا پیٹے گا لیکن وزیراعظم کی زبان پر کلبھوشن کا نام ہی نہیں آتا ۔ سمجھ نہیں آتی کہ حکومت بھارت کی پاکستان میں مداخلت پر خاموش کیوں ہے ؟۔

متعلقہ عنوان :