بلاول بھٹو زر داری کی پارٹی رہنماؤں کو کشمیر کے معاملے پر دو ٹوک اور واضح موقف اپنانے کی ہدایت

کشمیر میں مظالم اور بھارتی بربریت کا معاملہ پس پشت نہیں ڈالا جا سکتا ٗمعاملے پر وزیر اعظم کا بھرپور ساتھ دینگے ٗ خطاب

بدھ 5 اکتوبر 2016 17:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماؤں کو کشمیر کے معاملے پر دو ٹوک اور واضح موقف اپنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہم نے ایسا نہ کیا تو بارڈر پار انتہائی خطرناک پیغام جائیگا۔نجی ٹی وی کے مطابق پارلیمینٹ کے مشترکہ اجلاس سے قبل بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں پارلیمنٹ کے اجلاس سے متعلق لائحہ عمل طے کیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پارلیمنٹ کسی کی ذاتی جاگیر نہیں یہ عوامی فورم ہے اور اس کے ممبر عوام کے نمائندے ہیں۔ پارلیمنٹ میں بیٹھ کر عوام کے حقوق کی آواز اٹھانی ہے۔انہوں نے رہنماؤں کو کشمیر کے معاملے پر دوٹوک موقف اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کا موقف دوٹوک اور واضح ہے، کشمیر میں مظالم اور بھارتی بربریت کا معاملہ پس پشت نہیں ڈالا جا سکتا اس لئے کشمیر کے معاملے پر وزیراعظم کا بھرپور ساتھ دیں گے کیونکہ اگر ہم نے ایسا نہ کیا تو بارڈر پار انتہائی خطرناک پیغام جائے گا۔

متعلقہ عنوان :