پاکستان کی بقاء کا مسئلہ ہواتو ایٹم بم استعمال کیا جائیگا۔مولانافضل الرحمن

کشمیرپربھارت بات نہ سنے توعالمی فورم پر جانا چاہیے،بھارت مسئلہ کشمیرپرمسلسل راہ فراراختیار کررہاہے۔سربراہ جے یو آئی (ف)کاپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 5 اکتوبر 2016 17:55

پاکستان کی بقاء کا مسئلہ ہواتو ایٹم بم استعمال کیا جائیگا۔مولانافضل ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05اکتوبر2016ء) :جمعیت علماء اسلام(ف)کے سربراہ مولانافضل الرحمن نے کہا ہے کہپاکستان کی بقاء کا مسئلہ ہواتو ایٹم بم استعمال کیا جائیگا،لیکن اس حد تک جانے کی کوشش نہیں ہے،کشمیر پر بھارت بات نہ سنے تو عالمی فورم پر جانا چاہیے،بھارت مسئلہ کشمیر پر مسلسل راہ فراراختیار کررہاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ممالک فوجی ٹکراؤ کی پوزیشن میں نہیں ہیں ۔کیونکہ دونوں ممالک ایٹمی طاقتیں ہیں۔اگر پاکستان کی سالمیت پر حملہ کیا گیا تو پھر ایٹم بم سجانے کیلئے نہیں بنایا۔لیکن ہمیں اس حد تک نہیں جانا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :