مووآن پاکستان پارٹی کے چےئرمین محمد کامران کی شہید نائیک امتیاز احمدکے گھر فیصل آباد آ مد

شہید کے والدین،بچیوں اوردیگر اہل خانہ سے ملاقات‘ شہید کے بچوں کی کفالت اور تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کا اعلان شہید امتیاز احمد کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی

بدھ 5 اکتوبر 2016 17:52

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء ) مووآن پاکستان پارٹی کے چےئرمین محمد کامران نے گزشتہ روز لائن آف کنٹرول پربھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے شہید ہونے والے فوجی جوان نائیک امتیاز احمدکے گھر فیصل آبادجاکرشہید کے والدین،بچیوں اوردیگر اہل خانہ سے ملاقات کی ۔ محمد کامران نے شہید امتیاز احمد کی بچیوں سے شفقت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں پیار کیا اور ان کی کفالت اور تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کا بھی اعلان بھی کیا ۔

شکیل احمد اور دوسرے پارٹی رہنماء بھی ان کے ہمراہ تھے ۔محمد کامران نے شہید امتیاز احمد کے بزرگ والدین کے حوصلے اورہمت کوسراہااورکہاکہ میں شہید امتیازاحمد کے بزرگ والدین کو ان کی ہمت پر سلام پیش کرتا ہوں۔ محمد کامران نے شہید نائیک امتیاز احمد کی جرأت اور بہادری کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہشہید امتیاز احمد ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے‘ شہید امتیاز احمد نے اپنا آج قوم کے کل پر قربان کرکے عظیم مثال قائم کی ہے اور پاکستان کیلئے جام شہادت نوش کرکے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

شہید امتیاز احمد اورشہید حوالدارجمعہ خان پوری پاکستانی قوم کے ہیرو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہید امتیاز احمد جیسے بہادر سپوتو ں کے ہوتے ہوئے دشمن وطن عزیز کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرأت نہیں کرسکتا۔شہید امتیازاحمد فوج کے ساتھ پوری قوم کا سرمایہ اور فخر ہے۔ ہمارا ایمان ہے کہ شہید ہمیشہ زندہ رہتے ہیں اورشہید امتیاز احمد بھی ہمیشہ زندہ رہیں گے۔

شہید امتیاز احمدکی عظیم قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔انہوں نے کہا کہ شہداء کا خون ضرور رنگ لائے گااورکشمیریوں کوآزادی نصیب ہوگی۔انہوں نے کہا کہ میں شہید امتیازاحمد کے بزرگ والدین کو ان کی ہمت پر سلام پیش کرتا ہوں۔ پوری قوم شہید امتیاز احمدکے خاندان کے ساتھ ہے۔بعد ازاں انہوں نے شہید امتیاز احمد کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

متعلقہ عنوان :