نوازشریف کی سربراہی میں پاکستان ایشین ٹائیگر بن جائے گا ، آزاد علی تبسم

بدھ 5 اکتوبر 2016 17:46

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ نوازشریف کی سربراہی میں پاکستان ایشین ٹائیگر بن جائے گا ، پاکستان اب دہشت گردی اور توانائی کے بحران سے نکل رہا ہے چین کی دوستی ہر پاکستانی کی متاع عزیز ہے۔ پاکستانی تاجروں اور صنعتکاروں کو قدرت نے چینی تعاون کی شکل میں ایک تاریخی موقع فراہم کیا ہے ،پاکستانی تاجروں و صنعتکاروں کو اس عظیم موقع کوباہمی تجارت کے فروغ اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے استعمال کرنا چاہیے۔

چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کی تکمیل سے خطے میں تاریخ کا دھارا بدل جائے گا۔ سی پیک کے منصوبوں سے پاکستان سمیت خطے میں مختلف ممالک کی برآمدات کو فروغ حاصل ہوگا اور اس عظیم منصوبے سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور انتہاپسندی کے رجحان کا خاتمہ ہوگا۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ پاکستان ”ون چائنہ پالیسی“ اور تبت کے مسئلے سمیت تمام علاقائی و بین الاقوامی امور پر چین کا ہمنوا رہا ہے۔

چین نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور چین ترقی اور خوشحالی کے سفر میں پاکستان کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کے صنعتی شعبہ کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کیلئے ہرممکن تعاون کرے گا اور یہ تعاون صنعتوں کی تعمیر کے علاوہ ٹیکنالوجی کی ٹرانسفر پر محیط ہوگا۔ چینی صنعتوں کی بیرون ملک منتقلی کے پروگرام میں پاکستان چین کی اولین ترجیحات میں شامل ہوگا اور جس بھی صنعتی شعبہ میں ضرورت ہوئی، ہم آپ کیساتھ ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :