ترکی لاہور میں اپنا قونصل خانہ قائم کرے گا

بدھ 5 اکتوبر 2016 17:46

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) ترکی صوبائی دارالحکومت لاہور میں اپنا قونصل خانہ قائم کرے گا۔ بتایا گیا ہے کہ اس سلسلے میں پاکستان میں ترکی کے قونصل جنرل نے لاہور کا دورہ کیا اور قونصل خانے کے قیام کے لئے لاہور کے ترقیاتی ادارہ ایل ڈی اے حکام سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ترک قونصل نے ایل ڈی اے حکام سے ترک سفارتخانے کے قیام کے اراضی کے حصول کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا اس موقع پر ایل ڈی اے حکام نے ترک قونصل جنرل کو اراضی سمیت دیگر حوالوں سے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔

متعلقہ عنوان :