رواں مالی سال کے دوران ڈے کیئر سنٹرز قائم کئے جائیں گے، بشری امان

بدھ 5 اکتوبر 2016 17:42

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) صوبائی سیکرٹری محکمہ ترقی خواتین بشری امان نے کہاہے کہ رواں مالی سال کے دوران ڈے کیئر سنٹرز قائم کئے جائیں گے- انہوں نے یہ بات پنجاب ڈے کیئر فنڈ سوسائٹی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی- اجلاس میں ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی اور سوسائٹی کو مختلف اداروں کی طرف سے ڈے کیئر سنٹرز کے قیام کے لئے موصول ہونیوالی درخواستوں کاجائزہ لیا-اجلاس میں بہاولپور، ڈی جی خان، لاہور اور قصور میں 6ڈے کیئر سنٹرز کے قیام کی منظوری دی گئی-صوبائی سیکرٹری نے ہدایت کی کہ ڈے کیئر سنٹرز میں فراہم کردہ سہولتوں اور سٹاف کی ٹریننگ کی مانیٹرنگ جاری رکھی جائے تاکہ ڈے کیئر سنٹر میں آنے والے بچوں کی بہترین نگہداشت ہوسکے-

متعلقہ عنوان :