لاہور کے لیڈی ولنگنڈن ہسپتال کی لفٹ مریضوں سمیت گر گئی

دو آیا، مریضہ اور اس کی بچی لفٹ میں پھنس گئیں، 2 خواتین معمولی زخمی

بدھ 5 اکتوبر 2016 17:42

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء ) لاہور کے لیڈی ولنگنڈن ہسپتال کی لفٹ مریضوں سمیت گر گئی۔ لفٹ گرنے سے ہسپتال کی دو آیا، مریضہ اور اس کی بچی لفٹ میں پھنس گئیں۔ لفٹ گرنے سے لفٹ میں موجود 2 خواتین معمولی زخمی ہوئی ہیں ،۔ لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لفٹ میں پھنسے لوگوں کو باہر نکا لا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق لیڈی ولنگڈن سپتال کی اس وقت تین لفٹیں نصب ہیں جن میں سے دو عرصہ داراز سے خراب ہیں جبکہ ایک چالو لفٹ بھی گر گئی جس لفٹ گرنے سے ہسپتال کی دو آیا، مریضہ اور اس کی بچی لفٹ میں پھنس گئیں۔ لفٹ گرنے سے لفٹ میں موجود 2 خواتین معمولی زخمی ہوئی ہیں۔ہسپتال میں آنے والی گائنی مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر پڑ رہا ہے ۔ (سلیمان)

متعلقہ عنوان :