کوئٹہ، قبائلی رہنماء میر طارق مسوری بگٹی کی کرانی بس حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

خواتین کو ٹارگٹ کا نشانہ بنانا ہمارے مذہب اسلام سمیت کسی بھی معاشرے میں اس کی اجازت نہیں،سابق رکن اسمبلی

بدھ 5 اکتوبر 2016 17:35

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) سابق رکن صوبائی اسمبلی اور قبائلی رہنماء میر طارق مسوری بگٹی نے کرانی بس میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے4 خواتین کے بہمانہ قتل اور دو قتل کو زخمی کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک اندونہاک اور بربریت سے بھرا ہوا واقعہ کی جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے کیونکہ خواتین کو اس طرح ٹارگٹ کا نشانہ بنانا ہمارے مذہب اسلام بلوچ، پشتون روایات سمیت کسی بھی معاشرے میں اس کی اجازت نہیں کیونکہ جنگ کے دوران بھی خواتین بچوں اور بزرگوں کو کچھ نہیں کہا جا تا جس طرح خواتین کو ٹارگٹ کر کے موت کی وادی میں پہنچایا گیا ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے حکومت اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان خواتین کے قتل میں ملوچ ملزمان کو گرفتار کر کے قرار واقعہ سزا دے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :