کراچی ، پولیس کی عزیزآباد میں کارروائی مکان میں چھپا بھاری اسلحہ برآمد

برآمد اسلحے میں اینٹی ایئر کرافٹ، اینٹی ٹینک،ایس ایم جیز، کلاشنکوف سمیت ہزاروں گولیاں اور دیگراسلحہ شامل، کاروائی حساس اداروں کی نشاندہی پر کی گئی

بدھ 5 اکتوبر 2016 17:35

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) کراچی کے علاقے عزیزآباد سے حساس اداروں کی نشاندہی پرپولیس نے کارروائی کرکے ایک مکان سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا،برآمد ہونے والے اسلحے میں اینٹی ایئر کرافٹ، اینٹی ٹینک،ایس ایم جیز، کلاشنکوف سمیت ،ہزاروں گولیاں اور دیگراسلحہ شامل ہے کارروائی گرفتارملزمان کی نشاندہی پرکی گئی تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے عزیزآبادنائن زیروکے قریب سے حساس اداروں کی نشاندہی پرپولیس نے کارروائی کرکے ایک مکان سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا،برآمد ہونے والے اسلحے میں اینٹی ایئر کرافٹ، اینٹی ٹینک،ایس ایم جیز، کلاشنکوف سمیت ،ہزاروں گولیاں اور دیگراسلحہ شامل ہے کارروائی گرفتارملزمان کی نشاندہی پرکی گئی پولیس ذرائع کے مطابق ،حساس اداروں کی نشاندہی پرنائن زیروکے قریب کارروائی منگل اوربدھ کی درمیانی شب رات گئے ایک مکان پرچھاپہ ماراگیاجہاں مکان کے اندرموجودایک ٹینک سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد ہونے کاسلسلہ بدھ کی صبح 9بجے تک جاری رہا پولیس ذرائع کے مطابق اس سے قبل اتنی بڑی تعداد میں کراچی سے اسلحہ برآمد نہیں کیاگیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے کارروائی مکمل کرکے ٹرکوں کی مدد سے مذکورہ اسلحہ پولیس ہیڈکوارٹرپہنچایاذرائع کے مطابق مذکورہ اسلحہ ایک سیاسی جماعت کے پہلے سے گرفتارکارکنوں کی نشاندہی پربرآمد کیاگیا۔اس سلسلے میں معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ مکان تقریبا2سال سے بند پڑاتھا۔پولیس اس سلسلے میں مزیدتفتیش کررہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :