کراچی ،میئرکراچی وسیم اختر کے خلاف 4 مقدمات میں ضمانت کی درخواست کی سماعت 13اکتوبر تک ملتوی

بدھ 5 اکتوبر 2016 17:34

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) کراچی میں انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے میئرکراچی کے خلاف درج4 مقدمات میں ضمانت کی درخواست کی سماعت 13اکتوبر تک ملتوی کردی ہے تفصیلات کے مطابق کراچی میں انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے میئرکراچی وسیم اختر کی جانب سانحہ 12مئی کے حوالے سے درج 4مقدمات میں درخواست ضمانت کی سماعت 13اکتوبر تک ملتوی کردی ہے عدالت میں سانحہ 12مئی 2007کے حوالے سے وسیم اختر کے خلاف مقدمہ زیرسماعت ہیں عدالت اس سے قبل 3مقدمات میں درخواست ضمانت کی سماعت بھی 13اکتوبر تک ملتوی کرچکی ہے عدالت میں پیشی کے موقع پرمیئرکراچی وسیم اختر نے کہا کہ وہ عدالتوں میں مقدمات کی جاری سماعتوں سے مطمئن ہیں وہ جیل سے باہر آکرکراچی سٹی کونسل کے اجلاسوں میں شرکت کرناچاہتے ہیں جبکہ میئرکی غیرموجودگی میں ڈپٹی میئرقانونی طورپراجلاس کی کارروائی چلاسکتا ہے ،وزیراعلی سندھ کوچاہیئے کہ آئندہ کراچی کونسل کے ہونے والے اجلاس میں میری شرکت کے لیے اقدامات کرے۔

متعلقہ عنوان :