کراچی، شرجیل میمن سمیت دیگر ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

سابق مشیراطلاعات سندھ سمیت دیگر ملزمان پر 15ارب روپے سے زائد کرپشن کا الزام ہے

بدھ 5 اکتوبر 2016 17:34

کراچی، شرجیل میمن سمیت دیگر ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) کراچی احتساب عدالت نے سابق مشیراطلاعات سندھ شرجیل میمن اورملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے تفصیلات کے مطابق کراچی میں وفاقی احتساب عدالت نے سابق مشیراطلاعات سندھ پیپلزپارٹی کے رہنماء شرجیل میمن اوردیگر ملزمان کے خلاف نیب کی جانب سے دائر 15ارب روپے سے زائد کرپشن کے ریفرنس میں ایک مرتبہ پھر19اکتوبرتک ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے متعلقہ محکمہ کوحکم دیا ہے کہ ملزمان کوآئندہ سماعت پرگرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کاحکم جبکہ عدالت نے عبوری ضمانت پررہاملزمان کی ضمانت میں آئندہ سماعت پرتوسعی کردی ہے۔