پاکستانی تاجروں نے بھارتی نمائش کا احتجاجا بائیکاٹ کردیا
بدھ 5 اکتوبر 2016 17:27
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) پاکستانی تاجروں کے وفاق ایف پی سی سی آئی نے پاکستان کے خلاف بھارتی پروپیگنڈے اور اشتعال انگیزی پر پاکستانی حکومت کے موقف کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے نومبر میں ہونے والی انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر (آئی آئی ٹی ایف2016) میں احتجاجا شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
(جاری ہے)
یہ نمائش دہلی میں 14تا 27نومبر منعقد ہورہی ہے تاہم ایف پی سی سی آئی کے پلیٹ فارم سے حکومت کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر اس نمائش میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ فیصلہ سینئر نائب صدر خالد تواب کی زیرصدارت ایف پی سی سی آئی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے فیئر اینڈ ایگزی بیشن کے اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ کوئی پاکستانی کمپنی ذاتی حیثیت میں بھی آئی آئی ٹی ایف2016میں شرکت نہیں کرے گی۔میٹنگ میں کراچی سے کثیر تعداد کے علاوہ ایف پی سی سی آئی لاہور آفس سے بھی بڑی تعداد نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
برطانیہ اور یورپی یونین کو ادویات کی شدید قلت کا سامنا، رپورٹ
-
پاکستان اور چین کے درمیان معاشی اور ثقافتی تعلقات تیزی سے فروغ پا رہے ہیں ،وزیرِ اعظم شہباز شریف کا چینی زبان کے عالمی دن پر پیغام
-
امریکہ نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام میں معاونت کے الزام میں چار بین الاقوامی کمپنیوں پر پابندیوں کا اعلان کردیا
-
آئی ایم ایف نے 6 سے 8 ارب ڈالر نئے بیل آؤٹ پیکج کی درخواست منظور کرلی
-
پاکستان نے آئی ایم ایف سے اگلے بیل آﺅٹ پیکج کیلئے باضابطہ درخواست کر دی
-
آئی ایم ایف بورڈ کا 29 اپریل تک کا شیڈول جاری، پاکستان ایجنڈے میں شامل نہیں
-
21 اپریل کو آنے والا رزلٹ عمران خان اور شاہ محمودقریشی کی رہائی کا آرڈر ہو گا،زین قریشی
-
فواد چوہدری کو مزید 4 مقدمات میں ریلیف مل گیا
-
ضمنی الیکشن کے دوران موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رہنے کا امکان
-
وزیرخزانہ کی ورلڈ بینک کے علاقائی نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مسٹر مارٹن رائزر سے ملاقات
-
ضمنی الیکشن کے دوران دفعہ 144 کا نفاذ عدالت میں چیلنج
-
نارووال میں نوجوان کی ہلاکت پر پنجاب حکومت نے وضاحتی بیان جاری کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.