ضلع شرقی کی کونسل کا دوسر ااجلاس، ذوالفقارقائمخانی قائد حزب اختلاف منتخب ،مجموعی طورپر 11 قراردادیں منظور

افواج پاکستان کیساتھ ملکر ملک کی حفاظت کیلئے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہونگے ، ضلع شرقی کی کونسل کاعزم ، کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف متفقہ قرارداد منظور

بدھ 5 اکتوبر 2016 17:24

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) چیئرمین بلدیہ شرقی معیدانورکی زیر صدارت ضلع شرقی کی کونسل کا دوسر ااجلاس منعقد ہوا ،جس میں کونسل نے ضلع کی کونسل کے ایوان نے قائدحزب اختلاف کے طورپر ذوالفقار قائم خانی کو منتخب کیا ، اس موقع پرقائدحزب اختلاف نے کونسل سے خطاب کرتے ہوئے یقین دہانی کروائی کہ ضلع کی بہتری کے لئے مشترکہ جدوجہد کیجائے گی،جہاں ضرورت محسوس کرینگے وہاں بھرپوراپوزیشن کا کردار بھی ادا کریں گے ، اس دوران مجموعی طور پر گیارہ قراردادیں منظور کی گئی، جس میں گزشتہ اجلاس کی توثیق ، ڈائریکٹر کونسل کو اختیارات تفویض کرنا،ضلع شرقی کیلئے کمیٹیوں کی تشکیل کی منظوری ،شاہراہ قائدین و کالا پل پر پیڈسٹرین بریجز بنا نے ،بلدیہ شرقی کی دفتری کاروائی اردو میں کرنے ،افسران اور اکتیس یونین کمیٹیز میں کچرا اٹھانے کے لیے رکشا سوزوکیوں و دیگرمشینری کی خریداری ،سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو بلدیہ کی منقولہ و غیر منقولہ اثاثہ جات منتقل کرنے اوربلدیہ شرقی کے دونوں زونز میں چھ سوسینٹری ورکرزبھرتی کرنے کی قراردادیں منظور کی گئیں، جبکہ مذمتی قراردادجو کہ رکن کونسل ذوالفقار قائمخانی نے پیش کی جس میں بھارت کی جانب سے کشمیر میں مظالم کوسخت تنقید کا نشانہ بنایا گیااور کہاگیاکہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت دیاجائے جبکہ بھارتی جارحیت پر مذمت کرنے کے ساتھ افواج پاکستان کو کونسل نے یقین دہانی کروائی کہ وہ ملک کی حفاظت کیلئے ،ان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہونگے ،اجلاس میں چئیر مین بلدیہ شرقی نے اراکین کونسل کوعیدالضحیٰ اور محرم الحرام کے حوالے سے کئے جانے والے کاموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اوربتایا کہ بہترین کاوشوں کی بدولت بلدیہ شرقی عیدالضحیٰ میں خدمات سر انجام دینے کے لحاظ سے پہلے نمبر پر رہا جوہم سب کے لئے فخر ہے، اجلاس میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے قیام کے لئے مثالی اجلاس کاانعقاد کرنے پر رکن کونسل جاویداحمد کوزبردست خراج تحسین پیش کیاگیا،اجلاس کی کاروائی میں اراکین کونسل ڈاکٹر ندیم ،اورنگزیب تاج ، مولا بخش، سمیت دیگر اراکین نے حصہ لیا، اجلاس میں وائس چیئرمین عبدالرؤف خان ،ڈائریکٹر کونسل سمیت ڈاکٹر آصف سمیت بلدیہ شرقی کے دونوں زو نزکے افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :