بلوچستا ن کیبل آپریٹر ایسو سی ایشن کابھارتی جارحیت پر احتجاجی مظاہرہ،مودی کیخلاف نعرے بازی

بدھ 5 اکتوبر 2016 17:24

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء ) بلوچستا ن کیبل آپریٹر ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام بدھ کو کوئٹہ پریس کلب کے باہر لائن آف کنٹرول پربھارتی جارحیت اور کشمیر میں جاری مظالم کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیبل آپریٹر ایسو سی ایشن کے صدر جلیل خان اور ظاہر لانگو نے کہاکہ بھارت نے گزشتہ90دنوں سے کشمیر میں مظالم کا بازار گرم کر رکھا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کی آواز کو بزور طاقت دبانے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن مودی سرکار یہ سن لے وہ اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے ۔انہوں نے کہاکہ لائن کنٹرول پر بھارتی جارحیت کا پاکستان فورسز نے منہ توڑ جواب دیا ہے جس سے نریندر مودی اور ان کی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے بھارت پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا کر رہاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اگر ملک کی سالمیت پر کوئی آنچ آئی تو ملک کا بچہ بچہ وطن کے دفاع کیلئے تیار ہوگا ۔ اور پاک فوج کے ہمراہ بارڈر پر لڑے گا۔ انہوں نے مزید کہاکہ کیبل آپریٹر زایسو سی ایشن نے متفقہ طورپر یہ فیصلہ کیا ہے کہ 15اکتوبر سے بلوچستان بھر میں تمام بھارتی چینلز کو غیر معینہ مدت کے لئے بند کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ملکی سالمیت اور وطن سے زیادہ کوئی چیز عزیزی نہیں ہے 15اکتوبر کے بعد کیبل پر کسی قسم کا بھارتی مواد نشر نہیں کیا جائے گا۔ مظاہرین نے بھارت کے خلاف شدید نعرہ بازی اور مودی کا پتلا بھی نذر آتش کیا ۔

متعلقہ عنوان :