ڈیڑھ کلو ہیروئن شارجہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام ،مسافر گرفتار

بدھ 5 اکتوبر 2016 17:22

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) لاہور ائیر پورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس نے ڈیڑھ کلو ہیروئن شارجہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مسافر کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کے دوران ائیربلیو کی پرواز 412کے ذریعے لاہور سے شارجہ ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش کرنے والے مسافر کو دوران تلاشی گرفتار کر لیا۔ذرائع کے مطابق سرگودھا کے رہائشی مسافر اعجاز شہباز کے سامان کی تلاشی کے دوران ڈیڑھ کلو ہیروئن برآمد ہوئی جس کے بعد اسے ڈیوٹی پر موجود اے این ایف عملے نے حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :