محکمہ اکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے متعدد ای ٹی اوز ،انسپکٹرز اور کلرکس کے تقرر و تبادلے کر دیئے

بدھ 5 اکتوبر 2016 17:22

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء)محکمہ اکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے متعدد ای ٹی اوز ،انسپکٹرز اور کلرکس کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے ۔

(جاری ہے)

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ای ٹی او اخلاق رشیدجو پہلے موٹر برانچ ماڈل ٹاؤن کے انچارچ تھے انہیں پراپرٹی زون 14تعینات ،ای ٹی او ذوالفقاربٹ موٹربرانچ ماڈل ٹاؤن تعینات،منڈی بہاوالدین سے مقصود علی کاظمی کوپراپرٹی زون11تعینات،انسپکٹر محمد یوسف،سینئر کلرک محمد انیس کو ریجن اے تعینات اورانسپکٹرنعیم گل کو شیخوپورہ ڈائریکٹوریٹ جنرل رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔