خصوصی عدالتیں فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث لیسکو کی نادہندہ نکلی، ادائیگی کے لیے آخری نوٹس

خصوصی عدالتوں نے فنڈز کے حصول کے لیے وفاقی حکومت کومراسلہ ارسال کر دیا

بدھ 5 اکتوبر 2016 17:21

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) صوبائی دالحکومت کی خصوصی عدالتیں فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث لیسکو کی نادہندہ نکلی، لیسکو نے عدالتوں کو ادائیگی کے لیے آخری نوٹس بھجوا دیئے ، خصوصی عدالتوں نے فنڈز کے حصول کے لیے وفاقی حکومت کومراسلہ ارسال کر دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جوڈیشل کمپلیکس فیز 2میں 13وفاقی اور 4صوبائی خصوصی عدالتیں کام رہی ہیں جنہیں لاہورہائیکورٹ نے5اکتوبر 2015ء کو عوام کی سہولت کے لئے ایک ہی جگہ یکجا کردیاتھا۔

خصوصی عدالتیں فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث لیسکو کی بجلی کے بل کی مد میں 14لاکھ روپے کی نادہندہ ہے۔ لیسکو نے خصوصی عدالتوں سے بجلی کے بل کی ادائیگی کے لیے آخری وارنگ دے د ی ہے۔ خصوصی عدالتوں کے وفاقی ججز نے فنڈز کے حصول کے لیے وفاقی حکومت کو ایک مراسلہ بھی ارسال کر دیاہے۔

متعلقہ عنوان :