نئے اسلامی سال کا سورج کشمیر کی آزادی کی نوید لے کر طلوع ہوا ‘ پروفیسر فضل کریم خان

سپہ سالار جنرل رحیل شریف پاکستان کیلئے خوش بختی کی علامت ہیں ، بھارت جلد 6حصوں میں تقسیم ہو جائیگا ‘ پیشنگوئیاں

بدھ 5 اکتوبر 2016 17:21

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) بین الاقوامی شہرت یافتہ آسٹرالوجر پروفیسر فضل کریم خان نے کہا ہے کہ نئے اسلامی سال کا سورج کشمیر کی آزادی کی نوید لے کر طلوع ہوا ہے ، سپہ سالار جنرل راحیل شریف پاکستان کے لئے خوش بختی کی علامت ہیں ، بھارت جلد 6حصوں میں تقسیم ہو جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ زائچہ کے مطابق بھارت اور نریندر مودی کے ستارے آپس میں میل نہیں رکھتے ۔

(جاری ہے)

بھارت کا برج جدی اور ستارہ زحل ہے جو مریخ کی زد میں آرہا ہے اس طرح نریندری کا ستارہ سورج گرہن کا شکار ہے ۔ جبکہ پاکستان کے ستارے انتہائی روشن ہیں ۔ پاکستان کا برج اسد اور ستارہ شمس ہے جس کے برج کے سامنے بادشاہی ستارہ مشتری آنے والا ہے جو پاکستان کی فتح کی نوید ہے ۔ پروفیسر فضل کریم خان نے کہا کہ ستاروں کی چال کے مطابق بھارت جلد نصف درجن کے قریب ٹکڑوں میں تقسیم ہو جائے گا ۔ کشمیر کی آزادی کے بعد خالستان ، راجستھان ، منی پور ، ناگا لینڈ کے نام سے نئے ممالک کا قیام عمل میں آئے گا ۔ انہوں نے کہا کہ زائچہ کے مطابق نریندر مودی ان حالات سے دلبرداشتہ ہو کر خود کشی بھی کر سکتا ہے ۔