سوئی ناردرن گیس کمپنی ہربنس پورہ دفتر پر مسلح افراد کا دھاوا ، انچارج ڈپٹی چیف انجینئر فراز ندیم کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا

ملازمین نے واقعے کے خلاف ہڑتال کر دی اور فیلڈ میں جانے والی ٹیمیں بھی کو بھی واپس بلا لیا گیا، صارفین کو مشکلات کا سامنا

بدھ 5 اکتوبر 2016 17:21

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء ) سوئی ناردرن گیس کمپنی ہربنس پورہ دفتر پر مسلح افراد نے دھاوا بول دیا، انچارج ڈپٹی چیف انجینئر فراز ندیم کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا ، ملازمین نے واقعے کے خلاف ہڑتال کر دی اور فیلڈ میں جانے والی ٹیمیں بھی کو بھی واپس بلا لیا گیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ مسلح افراد نے سوئی ناردرن گیس کمپنی ہربنس دفتر پر دھاوا بول کر انچارج آفس فراز ندیم کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا جس کے خلاف ملازمین ے ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

ملازمین نے الزام عائد کیا کہ ایک حکومتی رکن قومی اسمبلی کے مسلح سکیورٹی گارڈز نے انچارج کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا جس کی وجہ سے کام کرنے سے انکار کر دیا گیا ہے۔ملازمین نے تشدد کے واقعہ کے حوالے سے کمپنی کے اعلی افسران کو آگاہ کر دیا تاہم کسی بھی قسم کی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا سکی۔دفتر بند ہونے کی وجہ سے آنے والے صارفین کو مشکلات درپیش ہیں ، کسٹمر سروسز سینٹر کو بھی بند کر دیا گیا اور صارفین کا داخلہ مکمل طور پر بند ہے۔

متعلقہ عنوان :