Live Updates

عمران خان کاسڑکوں پر آنے کا اصولی فیصلہ ،اراکین پنجاب اسمبلی کل طلب

آئندہ کی تحریک کیلئے آخری حد تک جانے کا فیصلہ، استعفوں کے آپشن پر بھی غور کیا جا سکتا ہے ‘ ذرائع

بدھ 5 اکتوبر 2016 17:20

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے رائیونڈ جلسے میں کئے گئے اعلان کے مطابق سڑکوں پر آنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ،پی ٹی آئی کے اراکین پنجاب اسمبلی کومشاورت کیلئے کل ( جمعرات) کے روز طلب کر لیا گیا ، استعفوں کے آپشن پر بھی غور کیا جا سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق عمران خان نے آئندہ کی تحریک کیلئے آخری حد تک جانے کا فیصلہ کر لیا ہے جس میں اسمبلیوں سے استعفوں کے آپشن پر بھی غور کا عندیہ دیا گیا ہے ۔

بتایا گیا ہے کہ عمران خان نے رائیونڈ جلسے میں کئے گئے اعلان کے مطابق سڑکوں پر آنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے جس کیلئے اراکین پنجاب اسمبلی کو آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت اور فیصلے کی تائید حاصل کرنے کیلئے آج جمعرات کے روز طلب کر لیا گیا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات