Live Updates

وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس (کل ) طلب کرلیا

بدھ 5 اکتوبر 2016 17:20

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس کل ( جمعرات ) طلب کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس کل ( جمعرات ) صبح ساڑھے 10 بجے وزیرا علیٰ ہاؤس ماڈل ٹاؤن میں ہو گا جس میں صوبائی وزراء ، مشیران ، معاونین خصوصی ، چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر)زاہدسعید ،تما م محکموں کے سیکرٹریز ، آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکیھرا دیگر سمیت اہم اعلی افسران شرکت کریں گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق محرم الحرام کی سکیورٹی ،پولیس ایکٹ میں ترمیم اور میونسپل واٹر ایکٹ سمیت دیگر اہم امور پنجاب کابینہ کے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہوں گے ۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :