ایف پی پی سی سی آئی کا سی پیک میں معدنیات و کان کنی کے شعبہ میں کردارپر خصوصی اجلاس کا انعقاد
حکومت سے ویلیو ایڈیشن یونٹس کی تنصیب اور سی پیک کے روٹ پر کاٹیج انڈسٹری پارکس کے قیام کا مطالبہ
بدھ 5 اکتوبر 2016 17:15
لاہور۔5 اکتوبر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء ) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی قائمہ کمیٹی برائے معدنیات و کان کنی کے چےئرمین و سمال ٹریڈرز اینڈکاٹیج انڈسٹری کے سینئر وائس چےئرمین راجہ حسن اختر کی زیر صدارت ”سی پیک میں معدنیات و کان کنی کے شعبہ کا کردار“ کے حوالے سے خصوصی اجلاس ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس میں منعقد ہوا، راجہ حسن اختر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ معدنیات و کان کنی کی دیگر ممالک کو برآمد کے ذریعے آمدنی میں اضافے کیلئے حکومت کوویلیو ایڈیشن یونٹس کی تنصیب کو یقینی بنا نا چاہئے، پرائس ریگولیشن اور سرحد پار تجارت کو دستاویزی معیشت میں شامل کرنے کیلئے حکومت کو اقدامات کرنیکی ضرورت ہے، انہوں نے وفاقی اورپنجاب حکومت سے اپیل کی کہ اکنامک کاریڈور کی افادیت کو دگناکرنے کیلئے ہر 3 سو کلو میٹر کے بعدایک کاٹیج انڈسٹری پارک کو یقینی بنایا جا نا چاہئے تاکہ چھوٹے چھوٹے علاقے کی علاقائی صنعت وحرفت کو ترقی دی جاسکے،انہوں نے کہاکہ ریلوے کان کنی کے سکیٹر کوپروموٹ کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے،پنجاب حکومت کو محکمہ ریلوے کے ساتھ اس سلسلے میں مختلف معاہدے کر نے چاہئیں،انہوں نے مزید کہاکہ چین پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت قیمتی معدنی وسائل خاص طور پر کوئلے سے توانائی کی پیدوار نیز لوہے اور تانبے کے ذخائر کی دریافت کے منصوبوں میں حکومت پنجاب کو شاندار تعاون فراہم کر رہا ہے،اجلاس میں مد یحہ وقاص ،حسنا ت کمبوہ ،محمد یاسین،نبیل احمد،شعیب ہاشمی،ساجد خان،سلمان انس،طاہر نذیر،خرم اخلاق اور دیگر نے بھی اپنی اپنی تجاویز پیش کیں۔
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.