مووآن پاکستان پارٹی کے چےئرمین محمد کامران کی شہید نائیک امتیاز احمدکے گھر آ مد
شہید کے والدین،بچیوں اوردیگر اہل خانہ سے ملاقات کی‘ شہید کے بچوں کی کفالت اور تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کا اعلان
بدھ 5 اکتوبر 2016 17:14
لاہور۔5 اکتوبر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء ) مووآن پاکستان پارٹی کے چےئرمین محمد کامران نے گزشتہ روز لائن آف کنٹرول پربھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے شہید ہونے والے فوجی جوان نائیک امتیاز احمدکے گھر فیصل آبادجاکرشہید کے والدین،بچیوں اوردیگر اہل خانہ سے ملاقات کی، محمد کامران نے شہید امتیاز احمد کی بچیوں سے شفقت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں پیار کیا اور ان کی کفالت اور تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کا بھی اعلان بھی کیا، شکیل احمد اور دوسرے پارٹی رہنماء بھی ان کے ہمراہ تھے ،محمد کامران نے شہید امتیاز احمد کے بزرگ والدین کے حوصلے اورہمت کوسراہا اورکہاکہ میں شہید امتیازاحمد کے بزرگ والدین کو ان کی ہمت پر سلام پیش کرتا ہوں، محمد کامران نے شہید نائیک امتیاز احمد کی جرأت اور بہادری کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید امتیاز احمد ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے‘ شہید امتیاز احمد نے اپنا آج قوم کے کل پر قربان کرکے عظیم مثال قائم کی ہے اور پاکستان کیلئے جام شہادت نوش کرکے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے، شہید امتیاز احمد اورشہید حوالدارجمعہ خان پوری پاکستانی قوم کے ہیرو ہیں، انہوں نے کہا کہ شہید امتیاز احمد جیسے بہادر سپوتو ں کے ہوتے ہوئے دشمن وطن عزیز کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرأت نہیں کرسکتا،شہید امتیازاحمد فوج کے ساتھ پوری قوم کا سرمایہ اور فخر ہے، ہمارا ایمان ہے کہ شہید ہمیشہ زندہ رہتے ہیں اورشہید امتیاز احمد بھی ہمیشہ زندہ رہیں گے، شہید امتیاز احمدکی عظیم قربانی رائیگاں نہیں جائے گی،انہوں نے کہا کہ شہداء کا خون ضرور رنگ لائے گااورکشمیریوں کوآزادی نصیب ہوگی،انہوں نے کہا کہ میں شہید امتیازاحمد کے بزرگ والدین کو ان کی ہمت پر سلام پیش کرتا ہوں، پوری قوم شہید امتیاز احمدکے خاندان کے ساتھ ہے،بعد ازاں انہوں نے شہید امتیاز احمد کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔
مزید اہم خبریں
-
ون وے کی خلاف و رزی روکنے کیلئے لاہور کی مرکزی شاہراہوں پر ٹائر کلرز لگانے کا فیصلہ
-
جنوبی افریقہ: بس حادثے میں درجنوں افراد ہلاک
-
پوٹن کے ساتھ اچھے تعلقات معاون ثابت ہو سکتے ہیں، سابق جرمن چانسلر
-
جیمز اور جیولری میں سرمایہ کاری کیلئے غیر ملکی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی،آصف علی زرداری
-
عمران خان پر پہلے بھی حملہ ہوچکا ہے کسی بڑے حادثے کے متحمل نہیں ہوسکتے،لاہور ہائیکورٹ
-
وزیراعظم کا بجلی چوری کی سہولت کاری میں ملوث سرکاری افسران کیخلاف کارروائی کا حکم
-
آئی ایم ایف کے ساتھ آنے والے دنوں میں بڑے پروگرام کی طرف جارہے ہیں،محمد اورنگزیب
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.