بجلی کے دو منصوبوں کیلئے کراچی کی نجی کمپنیوں نے درخواست دیدی

نجی کمپنی تھرپارکر میں 50کروڑ ڈالرز کی لاگت سے 330میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ،ذرائع

بدھ 5 اکتوبر 2016 16:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔05 اکتوبر۔2016ء) سال2018تک مکمل لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لئے ملک کے ہر حصے میں تیزی سے پاور پلانٹ لگائے جا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اسی حوالے سے نیپرا میں دو نجی کمپنیوں نے کل 380 میگاواٹ بجلی پیدا کے منصوبوں کے لئے درخواست دائر کی ہیں جس میں اسے ایک نجی کمپنی تھرپارکر میں 50 کروڑ ڈالر کی سرمایا کاری سے 330 میگاواٹ بجلی کوئلے سے پیدا کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے ، جبکہ دوسری فتح جنگ میں 6 کروڑ ڈالر کی سرمایا کاری سے 50 میگاواٹ سولر بجلی پیدا کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔ ماہرین کے مطابق ملک میں جس طرح تیزی سے توانائی کے شعبے میں سرمایا کاری میں اضافہ ہو رہا ہے اس سے حکومت کا 2018 میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا دعوی درست ثابت ہوتا نظر رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :