دبئی: غیر ملکی شہری نے 16سالہ پاکستانی لڑکی کو جسم فروشی پر مجبور کر دیا، ملزم گرفتار

بدھ 5 اکتوبر 2016 16:57

دبئی: غیر ملکی شہری نے 16سالہ پاکستانی لڑکی کو جسم فروشی پر مجبور کر ..

دبئی : (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر 2016ء): دبئی کریمنل کورٹ میں 36 سالہ ہندوستانی شہری پر فرد جرم عائد کی گئی ہے .ملزم نے غیر قانونی طورپر ایک 16 سالہ پاکستانی لڑکی کو جسم فروشی پر مجبور کر دیا۔ ملزم پر ہیومین ٹریفکنگ کے الزامات بھی عائد کیے گئے ۔ 36 سالہ ہندوستانی شہری نے پاکستانی لڑکی کے کزن کے ساتھ مل کر اس کی مجبوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس گھناؤنے دھندے میں لگا دیا۔

لڑکی کے کزن نے ہندوستانی شہری کے اسے ملازمت کا جھانسہ دے کر پاکستان سے دبئی بلوایا۔

(جاری ہے)

اسکے بعد اسے دبئی میں جسم فروشی پر مجبور کر دیا۔ پاکستانی لڑکی نے عدالت میں بیان دیا کہ اس کا والدہ سخت بیمار ہے ۔اس کے علاج پر تقریباََ80,000درہم خرچ آنا ہے ۔ اس لیے وہ یہاں روپے کمانے آئی تھی ۔لیکن انہوں نے اسے غلط راسطے پر لگا دیا۔ ملزمان نے اس سے کہا تھا کہ وہ یہ کام کریگی تو اسے بہت جلد رقم مل جائے گی ۔جس سے وہ اپنے والدکا علاج بھی کرواسکتی ہے ۔ وہ اپنے والد سے بہت محبت کرتی ہے اور اسکے لیے اس نے یہ راہ اختیار کر لی۔ عدالت نے مقدمے کی کاروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی ہے ۔