Live Updates

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کچھ نیا نہیں ،اے پی سی میں شرکت سے کچھ حاصل نہیں ہوا‘ عمران خان

بدھ 5 اکتوبر 2016 16:56

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔05 اکتوبر۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کچھ نیا نہیں ،آل پارٹیز کانفرنس میں تحریک انصاف کی شرکت سے کچھ حاصل نہیں ہوا،پانامہ لیکس میں نام آنے پر نواز شریف خود کو احتساب کے لئے پیش کریں یا مستعفی ہو جائیں۔سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ اخلاقی جرات رکھنے والا سیاستدان کیسے ایسے شخص کو وزیراعظم مان سکتاہے جو پاناما لیکس میں منی لانڈرنگ میں ملوث پایا گیا ہو۔

(جاری ہے)

نواز شریف منی لانڈرنگ،اثاثے چھپانے،ٹیکس بچانے میں ملوث پائے گئے ہیں جس کے بعد وہ ملک کا وزیراعظم رہنے کا جواز کھوچکے ہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے پاس دو آپشن ہیں جیسا دو دیگر جمہوری ملکوں میں پانامہ لیکس کے بعد ، یا تو وہ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈکیمرون کا راستہ اختیار کرتے ہوئے خود کو احتساب کے لیے پیش کریں یا آئس لینڈ کے وزیراعظم کی طرح مستعفی ہوجائیں ۔نواز شریف کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت یا لائن آف کنٹرول پربھارتی اشتعال انگیزی کے پیچھے چھپنے کی ضرورت نہیں ۔دونوں محاذوں پر نواز شریف مضبوط ردعمل دکھانے میں ناکام رہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات