سرچ آپریشن کے دوران کراچی سے 15 افراد کو گرفتار کر لیا گیا

بدھ 5 اکتوبر 2016 16:55

کراچی ۔ 5 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔05 اکتوبر۔2016ء) کراچی میں بلدیہ ٹاؤن کے علاقے سعید آباد میں سرچ آپریشن کے دوران15 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو بلوچ کالونی پولیس نے گجر چوک منظور کالونی پرکارروائی کی جس کے دوران3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق تینوں ملزمان گجر چوک اور اطراف میں ڈکیتی کی وارداتیں کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان یونیورسٹی کے طلبہ سے لوٹ مار کرتے تھے۔ دوسری جانب لیاقت آباد سپر مارکیٹ میں کارروائی کی گئی جہاں2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :