بیلارس کے تاجر اورصنعت کار پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے دستیاب سہولتوں اور بہترین مواقع سے فائدہ اٹھائیں، فورم کا انعقاد سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد کا مظہر ہے
وزیراعظم محمد نواز شریف کا چوتھے پاکستان بیلارس مشترکہ انوسٹمنٹ اینڈ بزنس فورم سے خطاب
بدھ 5 اکتوبر 2016 16:48
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ 2013ء میں جب اقتدار سنبھالا تو تین بڑے چیلنجز درپیش تھے جن میں بجلی کی قلت‘ دہشت گردی اور معاشی چیلنجز درپیش تھے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے بیروزگاری اور غربت کے خاتمے کے لئے بھی اقدامات کئے ہیں۔ پاکستانی سٹاک ایکسچینج تاریخ میں بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ 33 سالہ پروگرام کامیابی سے مکمل کیا۔ اقتصادی بحالی کے ساتھ ساتھ شرح نمو میں اضافہ کیا۔ افراط زر کی شرح انتہائی کم ترین سطح پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ نے بالخصوص برآمدات کے فروغ کے لئے اقدامات کئے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ توانائی کے شعبہ میں طویل المدت منصوبے شروع کئے ہیں۔ انہوں نے بیلارس کے صدر اور ان کے وفد کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ وہ سرمایہ کاری کے لئے دستیاب سہولیات اور مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں آزادانہ سرمایہ کاری کا نظام اور بڑھتی ہوئی کنزیومر مارکیٹ موجود ہے۔ سرمایہ کار پالیسی ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو یکساں سہولت فراہم کرتی ہے۔ سرمایہ کاری کو قانونی تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری کا فروغ دونوں ممالک کے لئے سودمند ہے۔ انہوں نے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 46 ارب ڈالر کے تاریخی منصوبہ سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے میں خوشحالی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم وسطی ایشیاء کو جنوبی ایشیاء سے ملا رہے ہیں۔ انہوں نے توانائی کے شعبہ میں اٹھائے جانے والے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 2018ء میں مزید 10 ہزار میگاواٹ بجلی نظام میں شامل ہو جائے گی۔ کاسا 1000 منصوبے سے ترکمانستان سے براستہ افغانستان پاکستان گیس آئے گی۔ توانائی ترقی کے لئے کلیدی حیثیت رکھتی ہے‘ ہم نجی شعبہ اور غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں‘ نجی شعبہ ترقی کا بڑا ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان میں تاجروں کو سازگار ماحول فراہم کیا ہے۔ انہوں نے خطے کی صورتحال کے حوالے سے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور ہم خطے کے تمام ممالک اور دنیا کے ساتھ امن چاہتے ہیں۔ امن سے ہی خوشحالی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا میں کسی بھی جگہ دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بیلارس کے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو نے کہا کہ وہ بہترین مہمان نوازی پر وزیراعظم کے مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تاجروں کے باہمی تعاون سے خوشحالی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ بیلارس تجارت کے لئے یورپ کی طرف راستہ فراہم کرتا ہے۔ ہم بیلارس میں صنعتی شعبے کو فروغ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی سرمایہ کار بیلارس میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی کوریڈور خطے کے لئے ایک اہم منصوبہ ہے۔ پاکستانی صنعت کار بالخصوص بیلارس کی بھاری مشینری سے استفادہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان زراعت کے شعبہ میں بھی مزید تعاون کو فروغ دیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان بیلارس دوستانہ تعلقات کو معاشی تعلقات میں بدل رہے ہیں جس سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.