عدالتی حکم کی عدم تعمیل پر سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس پنجاب کونوٹس جاری

بدھ 5 اکتوبر 2016 16:45

لاہور۔5 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔05 اکتوبر۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود سڑک کی تعمیر کیلئے حاصل کی جانے والی اراضی کے مالکان کو رقوم کی عدم ادائیگی پر سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس پنجاب کیخلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا، لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے کیس کی سماعت کی،درخواست گزار پچاسی سالہ بزرگ خاتون کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم کے باوجود نجی ملکیت پر دیپالپور قصور بائی پاس تعمیر کر دیا گیا مگر کئی برس گزرنے اور عدالتی حکم کے باوجود معاوضہ ادا نہیں کیا جا رہاجبکہ سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس نے عدالتی فیصلے کے باوجود اس درخواست پر دوبارہ اپنا فیصلہ سنایا،انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ توہین عدالت کرنے پر سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے جس پر عدالت نے سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس پنجاب کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے چھبیس اکتوبر کوجواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :