اسلام آباد اورپشاور سمیت مختلف شہروں میں 4.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا

بدھ 5 اکتوبر 2016 16:40

اسلام آباد /پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔۔05 اکتوبر۔2016ء ) اسلام آباد اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق اسلام آباد، پشاور، سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جب کہ زلزلے کی شدت 4.5 محسوس کی گئی۔

(جاری ہے)

زلزلے کا مرکز افغانستان میں کوہ ہندو کش کا علاقہ تھا اور زمین میں اس کی گہرائی 169 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے باعث لوگ خوف و ہراس کے باعث اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ واضح رہے کہ چند روز قبل بھی پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :