ڈاولینس پروڈکٹس کی آن لائن شاپنگ فیسٹویل میں زبردست پذیرائی

بدھ 5 اکتوبر 2016 16:39

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔05 اکتوبر۔2016ء)آن لائن شاپنگ کے بڑھتے ہوئے رجحان کے مدنظر ملک کے نمبر ۱ ہوم اپلائنسز بنانے والے ادارے ڈاوٴلینس نے حال ہی میں گوگل کی جانب سے منعقد کیے گئے پاکستان کے سب سے بڑے آن لائن شاپنگ فیسٹویل ”گریٹ آن لائن شاپنگ فیسٹویل(GOSF)“ میں شرکت کی اور ڈاوٴلینس کی جانب سے مختلف پروڈکٹس کو رعایتی نرخوں پر فروخت کے لیے پیش کیا۔

اس آن لائن شاپنگ فیسٹویل کے دوران ڈاوٴلینس نے کسٹمرز کو ہوم اپلائنسز کی رینج پر40 فیصد تک کا ڈسکاونٹ دیا جس میں مائیکرو ویو اوون، ایئر کنڈیشنرز، واشنگ مشینیں اور کچن اپلائنسزشامل تھے۔یہ اقدام انتہائی کامیاب رہا جس کے باعث کسٹمرز کی بڑی تعداد نے خریدار ی کی اور ہوم اور کچن اپلائنسز کی خریداری میں اضافہ دیکھا گیا۔

(جاری ہے)

ڈاوٴلینس کے اسسٹنٹ وائس پریزیڈنٹ کمیونیکیشنز راحیل ہاشمی نے کہا،”ہم پاکستان کی ای کامرس انڈسٹری میں بہت تیزی سے اضافہ ہوتا ہو ا دیکھ رہے ہیں کیوں کہ لوگ اب خریداری کے آسان اور تیزتر طریقوں کی جانب رخ کر رہے ہیں۔

ڈاوٴلینس کی توجہ اپنے کسٹمرز کو نہایت سہولت کے ساتھ بہترین پروڈکٹس پیش کرنے پر ہے۔“ڈاوٴلینس کوفخرہے کہ وہ اپنے کسٹمرز کو سہولت پہنچانے کے عزم میں ایک قدم آگے ہے اور آن لائن شاپنگ کے تجربہ کو مزید با اعتماد بنا رہا ہے۔