ملکی ترقی و خوشحالی کالا باغ ڈیم کی تعمیر میں پوشیدہ ہے،ارشد بیگ

بدھ 5 اکتوبر 2016 16:36

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔05 اکتوبر۔2016ء) صنعتکار راہنما و سینئر وائس چیئرمین فیروز پور انڈسٹریل ایسوسی ایشن نے ارشد بیگ نے کہا ہے کہ ملکی ترقی و خوشحالی کالا باغ ڈیم کی تعمیر میں پوشیدہ ہے ملک اس وقت بجلی کے شدید بحران سے دوچار ہے ،آبی ذخائر میں کمی کی وجہ سے ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے حکومت کی جانب سے کالا باغ ڈیم کو ہائیڈل منصوبوں کی فہرست میں شامل کرنا درست سمت قدم ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ اس پر فی الفور کام کا آغاز کیا جائے کیونکہ کالا باغ ڈیم سے 3600میگا واٹ اڑھائی روپے والی بجلی سسٹم میں داخل ہوگی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیروز پورانڈسٹریل ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

ارشد بیگ نے کہا کہ صنعتکاروں کے ساتھ ساتھ گھریلو صارفین بھی غیر اعلانیہ اور شدید لوڈ شیڈنگ سے متاثر ہورہے ہیں منگلا اور تربیلا ڈیموں کی تعمیر کے بعد ملک کی معیشت میں جو انقلاب آیا تھا اس کو دیکھتے ہوئے آبی ذخائر کی تعمیر کا سلسلہ جاری رکھنا ناگزیر تھا لیکن بدقسمتی سے ایسے تمام منصوبے ہماری منفی سیاست کی بھینٹ چڑھ گئے ہیں انہوں نے کہا کہ وقت کا یہی تقاضا ہے کہ جذبات اور تعصبات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کو مدنظررکھتے ہوئے اس حقیقت کو برملا تسلیم کرلیا جائے کہ ملکی ترقی کیلئے کالا باغ ڈیم کی ناگزیر ہے ۔

متعلقہ عنوان :