حکومتی معاشی پالیسیوں کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہورہا ہے‘خادم حسین

بدھ 5 اکتوبر 2016 16:34

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔05 اکتوبر۔2016ء) فیروز پور بورڈ لاہور کے سینئر نائب صدر وایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس خادم حسین نے کہا ہے کہ حکومتی معاشی پالیسیوں کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت ایک ہفتے کے دوران72کروڑ ڈالر کے اضافہ سے23ارب 41کروڑ80لاکھ ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے،اسٹیٹ بینک آف پاکسان کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق 23ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 22ارب 69کروڑ79لاکھ ڈالر سے بڑھ کر23ارب 41کروڑ80لاکھ ڈالرکی سطح پر پہنچ چکے ہیں جو کہ ملک کیلئے خوش آئند امر ہے۔

خادم حسین نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کی بنیادی وجہ چائنا ڈویلپمنٹ بنکی کی جانب سے حکومت پاکستان کو دیئے گئے 70کروڑ ڈالر کے انفلوز ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب اکنامک کاروڈور کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی ترغیب ملی ہے اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ہورہا ہے اسی بناء پر عالمی بینک نے اکستانی معیشت کی ترقی کی شرح میں اضافے کی پیشنگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں مالی سال میں پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح نمو4.7فیصد رہے گی جو ملک کیلئے اچھی خبر ہے اور اس سے ملکی معاشی ترقی کی نشاندہی ہوتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :