پنجاب بار کونسل نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کل ہڑتال کر اعلان کر دیا

بدھ 5 اکتوبر 2016 16:23

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔05 اکتوبر۔2016ء) پنجاب بار کونسل نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ( جمعرات ) کو ہڑتال کر اعلان کر دیا جبکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف سپریم کورٹ بار اور ہائیکورٹ بار کامشترکہ مذمتی اجلاس بھی ( جمعہ ) طلب کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پنجاب بار کونسل نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ( جمعرات ) وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گی ۔ دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کامشترکہ مذمتی اجلاس کل (جمعہ ) 7اکتوبر بوقت 11:00 بجے دن کیانی ہال میں منعقد ہو گا۔

متعلقہ عنوان :