پورٹ قاسم ملکی ٹیکس آمدنی میں سب سے بڑی حصہ دار

بدھ 5 اکتوبر 2016 16:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔05 اکتوبر۔2016ء)پورٹ قاسم ملکی ٹیکس آمدنی میں سب سے بڑی حصہ دار بن گئی۔ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں کسٹمز کو 20 ارب روپے کما کردیئے۔

(جاری ہے)

محکمہ کسٹمز نے رواں مالی سال کے پہلی سہ ماہی میں 246 ارب روپے ڈیوٹیز اور دیگر ٹیکسوں کی مد میں وصول کئے۔ اعدادوشمار کے مطابق محکمہ کسٹمز نے جولائی سے ستمبر کے دوران 71 ارب روپے ڈیوٹیز، 131 ارب روپے درآمدی اشیا پر سیلزٹیکس جبکہ 41 ارب روپے انکم ٹیکس کی مد میں وصول کئے۔پورٹ قاسم نے حکومتی آمدنی میں سب سے زیادہ 20 ارب روپے کمائے۔