شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کر کے تین ملزمان سمیت 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا

بدھ 5 اکتوبر 2016 16:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔05 اکتوبر۔2016ء) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کر کے تین ملزمان سمیت 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیاہے۔بوٹ بیسن کے علاقے میں ٹارگیٹڈ کارروائی کر کے مطلوب قاتل گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم شاہد خان کلفٹن اور درخشاں پولیس کو مطلوب تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے ڈیفنس میں ڈکیتی کے دوران اپنے ساتھی کو ہلاک کیا تھا۔

(جاری ہے)

ملزم کلفٹن پولیس کو 40 لاکھ کی ڈکیتی میں مطلوب تھا جبکہ تھانہ سپرمارکیٹ پولیس نے چھاپے کے دوران دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ ادھر بلدیہ اتحاد ٹان میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن کیدوران 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ ایس پی بلدیہ کے مطابق زیر حراست افراد سے تفتیش جاری ہے۔ بلوچ کالونی پولیس نے گجرچوک منظور کالونی پرکارروائی کی،جس کیدوران 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق تینوں ملزمان گجرچوک اوراطراف میں ڈکیتی کی وارداتیں کرتے تھے۔گرفتار ملزمان یونیورسٹی کے طلبہ سے لوٹ مارکرتے تھے۔

متعلقہ عنوان :