کراچی، احتساب عدالت کاسابق سیکرٹری بلدیات سندھ علی احمد لونڈ کویم نومبرتک جیل بھیجنے کا حکم

بدھ 5 اکتوبر 2016 16:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔05 اکتوبر۔2016ء) کراچی کی احتساب عدالت نے سابق سیکرٹری بلدیات سندھ علی احمد لونڈ کویم نومبرتک جیل بھیجنے کا حکم دیاہے۔بدھ کو مقامی احتساب عدالت میں سابق سیکرٹری بلدیات سندھ علی احمد لونڈ کے خلاف دار ریفرنس کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت عدالت میں نیب کے وکیل نے کہاکہ علی احمد لونڈ نے 33کڑور ورپے سے زائد کرپشن کی ہے اور12ہزار سے زائد غیر قانونی بھرتیاں بھی کی ہیں، جن پر تحقیقات کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ عدالت میں ملزم کے خلاف ایک ریفرنس بھی دار کیا جا چکاہے۔عدالت نے ملزم علی احمد لونڈ کو یکم نومبر تک جیل بھجنے کاحکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :