آرمی چیف کا پاک فوج کی ٹین کور کی آپریشنل تیاریوں اور فوجیوں کی چوکسی کی سطح پر مکمل اطمینان کا اظہار

بدھ 5 اکتوبر 2016 16:14

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔05 اکتوبر۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ایل او سی پر ذمہ داریاں سرانجام دینے والی پاک فوج کی ٹین کور کی آپریشنل تیاریوں اور فوجیوں کی چوکسی کی سطح پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے بدھ کو ٹین کور ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا ، لائن آف کنٹرول کے تمام علاقہ میں پاک فوج کی ٹین کور سے تعلق رکھنے والے فوجی تعینات کئے جاتے ہیں۔

آرمی چیف کو لائن آف کنٹرول پر تازہ ترین صورتحال اور یونٹس اور فارمیشنز کی آپریشن تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ جنرل راحیل شریف نے آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے ایل او سی پر تعینات فوجیوں کے بلند جذبے اور چوکسی کو سراہا ۔ قبل ازیں کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ملک ظفر اقبال نے کور ہیڈکوارٹرز آمد پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا استقبال کیا ۔

متعلقہ عنوان :