چینی کمپنی اور ایران کے درمیان سب وے ٹرین کی بوگیوں کی خریداری کے معاہدے پر دستخط

بدھ 5 اکتوبر 2016 16:13

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔۔05 اکتوبر۔2016ء ) چینی کمپنی اور ایران کے درمیان سب وے ٹرین کی بوگیوں کی خریداری کے معاہدے پر دستخط،ایران ،چین سے سب وے کی215 بوگیاں لے گا، چینی کمپنیوں کے باہمی تعاون سے ایران کی ریل ٹرانسپورٹ کی ضرورت کو پورا کیا جائے گا۔چائنہ رئڈیوانٹرنیشنل کے مطابق ایران کی ریل کی صنعت کی ترقیاتی کمپنی اور چین کی نان جینگ پو جن گاڑیوں کی کمپنی کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط ہو گے ہیں۔

جس کے مطابق چینی کمپنی ایران کے تین شہروں کے لیے سب وے ٹرین کی 215بوگیاں فراہم کرے گی۔

(جاری ہے)

چینی کمپنی کو یہ آرڈربولی میں کامیاب ہونے کے بعد ایران کے وزیر داخلہ کی جانب سے ملا ہے۔ یاد رہے کہ اس وقت مذکورہ کمپنی کی100 بوگیاں ایران میں پہلے سے کیے گئے ایک معاہدے کے مطابق فراہم کر دی گئی ہیں۔ایران کی توسے ترابر سرمایہ کاری کے گروپ کے سربراہ نے امید ظاہر کی کہ اس تعاون سے ایران میں ریل ٹرانسپورٹ کی ترقی کے لئے عمدہ ضمانت فراہم ہو گی۔ ایرانی حکومت ریل ٹرانسپورت کی ترقی کو اولین حیثیت دیتی ہے۔ ایرانی اور چینی کمپنیوں کے درمیان باہمی تعاون کے ذریعے ریل ٹرانسپورٹ کی ترقی کے حوالے سے ایران کی ضرورت کو پورا کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :